مصباح چند روز قبل عثمان کے بارے میں کہی گئی اپنی بات ہی بھول گئے

یاسر شاہ اور شاداب خان کے علاوہ کسی لیگ اسپنر کا نام بتا دیں جس کو پرفارمنس کے باوجود موقع نہیں دیا جا رہا، مصباح


Sports Reporter October 23, 2019
یاسر شاہ اور شاداب خان کے علاوہ ڈومیسٹک ٹیموں میں کسی لیگ اسپنر کا نام بتا دیں جس کو پرفارمنس کے باوجود موقع نہیں دیا جا رہا، مصباح فوٹوفائل

KARACHI: مصباح الحق چند روز قبل عثمان کے بارے میں کہی گئی اپنی بات ہی بھول گئے۔

سری لنکا سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر نے اس وقت کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ پریس کانفرنس کی تھی، اس وقت انھوں نے ایک سوال پر کہا تھا کہ یاسر شاہ اور شاداب خان کے علاوہ ڈومیسٹک ٹیموں میں کسی لیگ اسپنر کا نام بتا دیں جس کو پرفارمنس کے باوجود موقع نہیں دیا جا رہا۔

ایک صحافی نے کہا کہ عثمان قادر کے بارے میں کیا خیال ہے تو مسکراتے ہوئے مصباح الحق بولے تھے کہ وہ کہاں کھیل رہے ہیں؟ 11 دن بعد اسی قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان لیگ اسپنر کی بولنگ کی تعریفیں کررہے تھے۔

مقبول خبریں