کراچی میں بچے سے بدفعلی کے الزام میں رشتے دار لڑکے پر مقدمہ

ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔


Numainda Express October 23, 2019
ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ فوٹو:فائل

لیاقت آباد پولیس نے کمسن لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

لیاقت آباد نمبر 9 کے رہائشی نے بتایا کہ رشتے دار لڑکا میرے بیٹے 7 سالہ محمد سدیس کو قریب ہی واقع اپنے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ بدفعلی کی، ملزم حسین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مدعی کے بیان کی روشنی میں پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

مقبول خبریں