سرگودھا میں شریف فیملی کی شوگرملز کی ضبط چینی کسانوں کو دینے پر غور

ضلعی انتظامیہ نے کین کمشنر کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔


Numainda Express November 13, 2019
ضلعی انتظامیہ نے کین کمشنر کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

شریف فیملی کی کسانوں کی ایک ارب سے زائد کی نادہندہ ملز کی ضبط چینی کسانوں کو بقایا جات کی مد میں دینے پر غور کیا جا رہا ہے جس سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے کین کمشنر کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔

شریف فیملی کی ملکیتی شاہپور میں واقع العریبیہ شوگر ملز کی طرف سے کسانوں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر ضلعی حکام کی طرف سے ملز کے جی ایم کو بار بار نوٹسز کے باوجود جواب نہ دینے پر ضلعی انتظامیہ نے کین کمشنر پنجاب کی ہدایت پر ایک ارب سے زائد کی عدم ادائیگی پر چھاپہ مار کر سیل کر کے ملز میں موجود چار لاکھ 25ہزارایک سو چھبیس چینی کی بوریاں قبضہ میں لے لیں۔

 

مقبول خبریں