سپنا اغوا کیس دوست کھوسہ کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس افسر طلب

کئی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے دوست کھوسہ سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا, درخواست گزار


Online October 24, 2013
کئی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے دوست کھوسہ سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا, درخواست گزار۔ فوٹو : فائل

لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ سپنا خان کے اغوا کے مقدمے میں نامزد ملزم سابق وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر ایس پی سی آئی اے عمر ورک سمیت دیگر اعلی پولیس افسران کو عدالت میں طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار مشعل خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے دوست کھوسہ سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کو گرفتار کئے بغیراداکارہ کی بازیابی ممکن نہیں۔

مقبول خبریں