مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان

آئی این پی  اتوار 27 اکتوبر 2013
بین الاقوامی برادری کو کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل میں مدد دینی چاہئے،نامزد سیکریٹری خارجہ۔فوٹو:فائل

بین الاقوامی برادری کو کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل میں مدد دینی چاہئے،نامزد سیکریٹری خارجہ۔فوٹو:فائل

برلن: نامزد سیکریٹری خارجہ اور جرمنی میں پاکستان کے سفیر عبد الباسط نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے مستقل حل پر زور دیا ہے۔

برلن میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے جنوبی ایشیا میں قابل عمل اور دیر پا امن کیلیے مسئلہ کشمیر کے حل کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل میں مدد دینی چاہئے تاکہ جموں کشمیر کے عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کر سکیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین کی مذمت کی اور ان کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔