پولو میچ کے دوران کھلاڑی گر کر جاں بحق

میچ کے دوران مدثر خان گرگئے تھے جس سے ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔


Numainda Express December 01, 2019
میچ کے دوران مدثر خان گرگئے تھے جس سے ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔ فوٹو؛ فائل

NEWS DESK: لاہور میں پولو میچ کے دوران گھڑ سوار مدثر خان نیازی گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔

بدھ کے روز میچ کے دوران مدثر خان گرگئے تھے جس سے ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی،فوری طور پر انھیں پہلے سروسز اسپتال لیجایا گیا بعد میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہفتے کی شام چل بسے، ان کی نمازجنازہ سوئی گیس سوسائٹی میں ادا کرنے کے بعد رات گئے انھیں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں پولو سے وابستہ عہدیدار اور کھلاڑی بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیم سرگودھا کے علاقے سے تعلق رکھنے والے51سالہ مدثر خان نیازی نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹی اور بیٹا چھوڑا ہیں، ان کے انتقال پر پولو ٹورنامنٹ کے اتوار کو شیڈول لیگ میچز منسوخ کردیے گئے ہیں۔

 

مقبول خبریں