طالبان سے نتیجہ خیز مذاکرات ضرورہونے چاہئیںشجاعت

حکومت کی طرف سے بھجوایاگیاخط مل گیا،مشورے کے بعد جواب دیں گے


INP October 29, 2013
طالبان سے مذاکرات اوراس کی کامیابی ایک مشکل مرحلہ ہے۔سربراہ ق لیگ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ق) کے صدرسینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ مجھے حکومت کی طرف سے طالبان سے مذاکرات پراعتماد میں لینے کے لیے بھیجاگیا خط مل گیاہے۔

پیرکی شام پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات اوراس کی کامیابی ایک مشکل مرحلہ ہے۔



ہماری خواہش ہے کہ حکومت اس میں کامیابی حاصل کرے۔ انھوں نے کہاکہ ہم طالبان سے بامقصد مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ ضرورہونے چاہئیں۔ وزیراعظم کوچاہیے کہ وہ سینیٹ میں آ کراس اہم معاملے اور دورہ امریکامیں امریکی حکام سے جن معاملات پربات چیت ہوئی ان پرایوان کواعتما د میں لیں۔

مقبول خبریں