ڈرون حملے میں ہلاکتیں 5 ہوگئیں پاکستان کا شدید احتجاج

گزشتہ روز امریکی جاسوس طیارے نے میرانشاہ کے علاقے ظفر ٹائون بازارمیں ایک مکان پرحملہ کیا


ترجمان دفترخارجہ نے میرانشاہ میں امریکی ڈرون حملے کی شدیدمذمت کی۔فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ بازارمیں مکان پرگزشتہ روزہونے والے ڈرون حملے میں 5 افراد جاں بحق، 3زخمی ہوئے تھے جبکہ دفتر خارجہ نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز امریکی جاسوس طیارے نے میرانشاہ کے علاقے ظفر ٹائون بازارمیں ایک مکان پرحملہ کیا جسکے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے جنکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسکے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے۔



علاوہ ازیں ترجمان دفترخارجہ نے میرانشاہ میں امریکی ڈرون حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈرون حملے ملکی سالمیت اورعلاقائی خودمختاری کیخلاف ہیں، ڈرون حملوں میں بیگناہ شہری مارے جاتے ہیں ، ڈرون حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ پرمنفی اثرات مرتب کررہے ہیں۔ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ حملے خطے میںامن واستحکام کی کوششوںکوبھی نقصان پہنچارہے ہیں۔دوسری جانب این این آئی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی سفیرمسعودخان نے ڈرون حملوں کو خودمختاری ' بین الاقوامی قوانین اورانسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

مقبول خبریں