پی آئی اے کے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 20 دسمبر 2019
لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، رحیم یارخان اور فیصل آباد کے کرایوں میں 10 سے 15 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا (فوٹو: فائل)

لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، رحیم یارخان اور فیصل آباد کے کرایوں میں 10 سے 15 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا (فوٹو: فائل)

کراچی: پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک ہوشربا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں یک دم ہزاروں روپوں کا اضافہ کردیا ہے۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور، اسلام آباد جانے والی پروازوں کا یک طرفہ کرایہ 35 ہزار روپے سے زائد وصول کیا جارہا ہے جب کہ لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، رحیم یارخان اور فیصل آباد کے کرایوں میں 10 سے 15 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن کے بعد نجی ایئرلائن کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، ایئر بلیو اور سیرین ایئر بھی 36 ہزار روپے سے زائد یک طرفہ کرایہ وصول کررہی ہیں۔

اضافے کے بعد کراچی سیکٹر کا کرایہ 35 ہزار، اسلام آباد اور کوئٹہ سیکٹر کا 30 ہزار وصول کیا جارہا ہے، صورتحال کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔