نیب آرڈیننس، آرمی ایکٹ، اپوزیشن سے مشاورت کیلیے کمیٹیاں قائم

رضوان غلزئی / ثاقب ورک  جمعرات 2 جنوری 2020
اتحادیوں کے تحفظات پرعمران نیب ترمیمی بل میں اپوزیشن کی تجاویزشامل کرنے پر آمادہ،ذرائع
 فوٹو: فائل

اتحادیوں کے تحفظات پرعمران نیب ترمیمی بل میں اپوزیشن کی تجاویزشامل کرنے پر آمادہ،ذرائع فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر اپوزیشن سے مشاورت کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر اپوزیشن سے مشاورت کے لیے پرویز خٹک، عامر ڈوگر، علی محمد خان اور اعظم سواتی پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی اپوزیشن سے آرمی ترمیمی ایکٹ پر مذاکرات کرے گی ، کمیٹی آج اپوزیشن سے آرمی ترمیمی ایکٹ پر بات چیت کریگی۔

دوسری طرف حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں اپوزیشن سے مشاورت کرنے اور انکی ترامیم نیب ترمیمی آرڈیننس کے بل شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے ، پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔