ڈوم سبلی کے دادا پوتے پر لگائی شرط موت کے بعد جیت گئے

اے ایف پی  بدھ 8 جنوری 2020
24 سال کی عمر میں سبلی نے دادا کا خواب پورا کردکھایا۔ فوٹو: فائل

24 سال کی عمر میں سبلی نے دادا کا خواب پورا کردکھایا۔ فوٹو: فائل

لندن:  انگلش اوپنر ڈوم سبلی کے دادا اپنے پوتے پر لگائی شرط موت کے بعد جیت گئے۔

ڈوم سبلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تاہم دادا کینتھ میک کینزی کی جانب سے اپنے پوتے کے ٹیلنٹ پر لگائی گئی شرط کی بدولت فیملی ریکارڈ 21 ہزار 600 پاؤنڈ جیت گئی۔

میک کینزی کا انتقال 2011 میں ہوا تاہم مرنے سے 4 ماہ قبل انھوں نے اپنے نوجوان پوتے سبلی کی جانب سے ایک دن اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر 2 بیٹ کھیلی تھیں، پہلے 150/1 اور 66/1 کا داؤ لگایا۔ 24 سال کی عمر میں سبلی نے دادا کا خواب پورا کردکھایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔