پاکستان اوراٹلی کے عوام کوقریب لائینگےقونصل جنرل روبرٹو

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،17نومبرسے مقامی ہوٹل میں کلچرل ویک منایاجائیگا


Showbiz Reporter November 09, 2013
اٹلی کے قونصل جنرل فوڈ فیسٹیول کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

قونصل جنرل اٹلی روبرٹو فرانسزچینزنے کہاہے کہ پاکستان اوراٹلی کے عوام کو قریب لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگریہاں کے عوام اٹلی جائیں اوروہاں کے عوام پاکستان آئیں توتجارتی بنیادوں پر دونوں ممالک کوفائدہ پہنچے گا، ان خیالات کااظہارانھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کاکہنا تھاکہ میں کراچی میں اس وقت سے ہوں جب یہ شہرپاکستان کا دارالخلافہ ہوتاتھا ۔



انھوں نے مزیدکہاکہ اٹالین قونصلیٹ اورکراچی کے مقامی ہوٹل کے زیراشتراک 17 نومبر سے 21 نومبر تک کلچرل ویک کااہتمام کیا ہے جس میں اٹالین کھانوں اورثقافت کواجاگرکیاجائے گا، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں اسی حوالے سے ایک میوزیکل شوکا بھی اہتمام کیاگیا ہے جس میں مشرقی اورمغربی موسیقی کاخوبصورت امتزاج پیش کیاجائیگااس میوزیکل شومیں پاکستانی اوراٹالین فنکاروں کوساتھ پرفارم کرنے کے مواقع بھی فراہم ہوسکیں گے جبکہ اسی کلچرل ویک میں اٹلی کے ممتازشیف کیانکارلوکوبھی مدعوکیا ہے۔

مقبول خبریں