بھارت میں انسانی چہرے والےعجیب الخلقت بکرے کی پیدائش ویڈیو وائرل

عجیب الخلقت بکرے کی پوجا پاٹ شروع کردی گئی ہے


ویب ڈیسک January 22, 2020
بکرے کو بھگوان کا اوتار سمجھ کر پوجا پاٹ شروع کردی گئی ہے، فوٹو : ویڈیو گریب

بھارت میں ایک عجیب الخلقت بکرے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی آنکھیں اور چہرہ بالکل انسانوں کی طرح ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے گاؤں نیموڈا میں ایک عجیب الخلقت بکرے کی پیدائش ہوئی ہے، بکرے کا چہرہ قدرے گول ہے اور آنکھیں بھی دائیں اور بائیں جانب ہونے کے بجائے انسانوں کی طرح ماتھے کے نیچے ہیں۔ عموی طور پر بکرے کا چہرہ لمبا اور آنکھیں دائیں اور بائیں ہوتی ہیں۔

بھارت میں اس عجیب الخلقت بکرے کو بھگوان کا اوتار سمجھ کر پوجا پاٹ شروع کردی گئی ہے اور بکرے سے لوگ اپنی مشکلات کا حل مانگنے اور مرادیں پانے کے لیے دور دراز علاقوں سے یہاں کا رخ کر رہے ہیں جس کے باعث اس گاؤں میں معاشی سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔



واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارت میں کسی عجیب الخلقت جانور یا بچے کی پیدائش کو بھگوان کا اوتار سمجھ کر پوجا پاٹ شروع کردی گئی ہو۔ گزشتہ برس بھی مغربی بنگال میں ایک عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی تھی جسے پوجا بھی جانے لگا تھا۔

 

مقبول خبریں