آئی جی کی تعیناتی سندھ نے مزید2 نام وفاق کو ارسال کردیئے

ثناء ﷲ عباسی خیبرپختونخوا میں آئی جی کے عہدے پر جبکہ انعام غنی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشن تعینات ہیں۔


Staff Reporter January 23, 2020
ثناء ﷲ عباسی خیبرپختونخوا میں آئی جی کے عہدے پر جبکہ انعام غنی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشن تعینات ہیں۔۔ فوٹو: فائل

سندھ میں آئی جی پولیس کی تعیناتی کا معاملہ، حکومت سندھ نے آئی جی پولیس کے عہدے کے لیے مزید2 نام وفاق کو ارسال کردیئے۔

سیکریٹری سروسز کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط کے مطابق ثناء اﷲ عباسی اور انعام غنی کے نام بھیجے گئے ہیں۔ دونوں نام آج بھیجے گئے۔ ثناء اﷲ عباسی خیبر پختون خوا میں آئی جی کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ انعام غنی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشن تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ 3 نام سندھ حکومت پہلے ہی وفاق کو ارسال کر چکی ہے۔

مقبول خبریں