کراچی میں ذبح گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد

حکام نے علاقہ مکینوں اور دکان داروں سے پوچھ گچھ شروع کردی


ویب ڈیسک January 24, 2020
حکام نے علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے پوچھ گچھ شروع کردی

کلفٹن کے علاقے سے ذبح گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد ہونے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

کراچی میں کلفٹن لائسنس برانچ کے قریب کچرہ کنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ رات گئے نامعلوم افراد کچھ پھینک گئے تھے اور صبح دیکھا تو وہ ذبح کئے گئے گدھے کے سر اور آلائشیں نکلیں۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے صفائی پر مامور عملہ گاڑی میں آلائشیں اٹھاکر لے گیا ہے جبکہ حکام نے علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ سی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں کہ سر اور آلائشیں کون پھینک کر گیا اور ان گدھوں کا گوشت کن مقاصد میں استعمال ہوا۔

مقبول خبریں