تعزیہ کے فریم پر 25 سے 30ہزار روپے کے اخراجات آتے ہیں

تعزیوں میں روشنی فراہم کرنے کے لیے ان کے ہمراہ بڑے اور چھوٹے سائز کے جنریٹر رکھے جاتے ہیں


Staff Reporter November 15, 2013
تعزیے کی مکمل تیاری پر 60 سے 70 ہزار روپے لاگت آتی ہے،فوٹو:شاہد علی /ایکسپریس

کراچی میں بدامنی اور مہنگائی کے باوجود تعزیہ نکا لنے والوں میں کوئی کمی نہیں آئی جو تعزیے قیام پاکستان سے نکالے جارہے ہیں۔

ان کی تعداد کم ہونے کے باوجود مزید بڑھ چکی ہے، ایک تعزیہ بنانے کے فریم پر کم از کم 25 سے 30 ہزار روپے کے اخراجات آتے ہیں اور تعزیے کی مکمل تیاری پر 60 سے 70 ہزار روپے لاگت آتی ہے، منتظمین کا کہنا ہے کہ رنچھوڑ لائن، کھارادر اور لیاقت آباد سے جو قدیم ترین تعزیے نکالے جاتے ہیں، ان تعزیوں کی لاگت پر 5سے 20 لاکھ روپے تک کے اخراجات آتے ہیں، تعزیوں میں روشنی فراہم کرنے کے لیے ان کے ہمراہ بڑے اور چھوٹے سائز کے جنریٹر رکھے جاتے ہیں

تاکہ ان تعزیوں کی شبیہ میں روشنی کے باعث خوبصورتی پیدا ہوسکے، تعزیوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کے وقت جو تعزیے نکالے جاتے تھے، ان میں روشنی کی فراہمی کے لیے خصوصی روشنی کے فریم رکھے جاتے تھے، ان فریم میں موم بتیاں روشن کرکے رکھی جاتی تھیں تاکہ تعزیوں کی خوبصورت میں اضافہ ہوسکے اور ان کی شبیہ واضح طور پر دیکھی جاسکے۔

مقبول خبریں