بھارتی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوںشیرون اسٹون

کئی ہندی فلمیں دیکھی ہیں یہ زبان مختلف ہے پھر بھی پسند ہے ۔


APP November 19, 2013
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ہیلری سوانک اور شیرون اسٹون ’’آمفر انڈیا‘‘ کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک ہیں

ہالی وڈ اداکارہ و پروڈیوسر شیرون اسٹون نے ہندی فلم میں کام کی خواہش کا اظہار کیاہے۔

ہالی وڈ اداکارہ و پروڈیوسر ،جوان دنوں خیراتی سرگرمیوں کے سلسلے میں بھارت کے شہر ممبئی میں ہیں ، نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھیں بھارتی فلم کا حصہ بن کر خوشی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے کئی ہندی فلمیں دیکھی ہیں یہ زبان مختلف ہے پھر بھی انھیں پسند ہے ۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے ابھی تک ہندی زبان کا لفظ '' نمستے '' سیکھا ہے ۔ شیرون نے بھارت کے لذیز پکوانوں اور مندروں کی بھی تعریف کی ۔ شیرون نے مزید کہا کہ اگر لوگ ان سے اسی طرح محبت کا اظہار کریں اور چاہیں گے کہ وہ بھارت دوبارہ آئیں تو ان مداحوں کے لیے وہ بھارت پھر آئیں گی ۔

مقبول خبریں