صوبے میں کل سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

سانحہ راولپنڈی کے ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، شہباز شریف


ویب ڈیسک November 21, 2013
سانحہ راولپنڈی کے ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، شہباز شریف. فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے صوبے کی 9 ڈویژنوں کے ارکان اسمبلی ، کمشنرز ، آر پی اوز اور متعلقہ حکام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزرا، ارکان اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز، انتظامیہ، علما، پولیس اور متعلقہ حکام امن و امان کی فضا قائم رکھتے ہوئے معاشرے میں تحمل، برداشت اور رواداری کے جذبات کو فروغ دیں۔


شہباز شریف نے کل صوبے بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کے ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، راولپنڈی میں تمام متاثرہ دکانوں، مسجد اور مدرسہ کی تعمیر فی الفور کی جائے گی، شہبازشریف نے خطاب میں اراکین اسمبلی، انتظامیہ اور پولیس کو صوبے میں امن و امان سے قیام سے متعلق ضروری ہدایات دیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو 9 ڈویژن میں امن و امان کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مقبول خبریں