بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلیے10ارب ڈالر خرچ کریں گے وزیر اعلیٰ سندھ

ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی کی تشخیصی تحقیق کی جس میں ترقی کے ضمن میں ضروری مداخلت کی جاسکتی ہے،سید مراد علی شاہ


Staff Reporter February 20, 2020
ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی کی تشخیصی تحقیق کی جس میں ترقی کے ضمن میں ضروری مداخلت کی جاسکتی ہے،سید مراد علی شاہ۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت آئندہ 10 سالوں میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لیے 10 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے ان علاقوں اور ان شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلیے کراچی کی تشخیصی تحقیق کی جس میں ترقی کے ضمن میں ضروری مداخلت کی جاسکتی ہے۔ اس اسٹڈی کی رہنمائی کے تحت ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبائی حکومت آئندہ 10 سالوں میں کے ایم سی ، ڈی ایم سی ، ڈسٹرکٹ کونسل اور واٹر بورڈ سمیت بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لیے 10 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔

مقبول خبریں