موٹاپا جان لیوا بیماریوں تک لے جاتا ہے، ماہرین صحت

اسٹاف رپورٹر  بدھ 26 فروری 2020
متوازن غذاکے استعمال سے موٹاپے کوروکاجاسکتاہے۔ فوٹو: فائل

متوازن غذاکے استعمال سے موٹاپے کوروکاجاسکتاہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں ساڑھے4کروڑافراد موٹاپے کاشکار ہیں جبکہ ایک کروڑ40 لاکھ کے قریب بچے موٹاپے کے مرض میں مبتلاہیں.

ماہرین صحت نے پریس کلب میں موٹاپے (اوبیسٹی)کے موضوع پرمنعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہرسال 40 لاکھ افراد موٹاپے اوراس سے لاحق بیماریوں کے نتیجے میں ہلاک ہورہے ہیں، موٹاپے سے لاحق بیماریوں کے سبب پاکستان میں معذورافراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جبکہ اوسط عمر بھی 5سے 10 سال کم ہو رہی ہے، عوام سمیت اسکول جانے والے بچوں میں موٹاپے سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، موٹاپے کی وجہ سے لاحق بیماریوں کے سبب پاکستان میں معذورافراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جبکہ اوسط عمر بھی 5 سے 10 سال کم ہو رہی ہے۔

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر و کپتان یونس خان، سرجن ڈاکٹر تنویر راضی احمد، پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی کے صدر پروفیسر اقبال آفریدی، پاکستان نیوٹریشن اینڈ ڈائبیٹک سوسائٹی کی صدر فائزہ خان اور وائس پریزیڈنٹ رابعہ انور نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

ڈاکٹر تنویر راضی احمد نے کہا کہ پاکستان میں ساڑھے 4کروڑ افراد بشمول ڈیڑھ کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہیں جس کے نتیجے میں ہونے والی بیماریوں سے پاکستان میں معذور افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ،لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے کہ موٹاپا قابل علاج بیماری ہے لیکن اس کے نتیجے میں ہونے والی دیگر بیماریوں سے پاکستان میں ہر سال 40لاکھ لوگ مرجاتے ہیں، موٹاپے کے نتیجے میں ہونے والا سب سے اہم خطرہ مختلف اقسام کے کینسرز ہیں، موٹاپے کے باعث عورتوں میں چھاتی اور بچہ دانی کا کینسر جبکہ مردوںمیں جگرکاکینسرہوجاتاہے۔

عوام سمیت اسکول جانے والے بچوں میں موٹاپے سے بچاؤکے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، موٹاپے سے بچاؤ کے لیے نوجوانوں اور بچوں میں آگاہی پیداکی جائے تاکہ وہ آنے والی بیماریوں اور معذوری سے محفوظ رہ سکیں، حکومتی اور نجی اداروں کو مل کر اس وباکے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کرکٹر یونس خان نے کہاکہ لوگوںکواپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ اپنے والدین اور بچوںکاخیال رکھ سکیں، موٹاپا ایک بیماری ہے اوراس سے بچاؤکاواحدراستہ خودکومتحرک رکھناہے،کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہونے چاہیں لیکن بہت زیادہ فٹنس ٹیسٹ لینے سے کھلاڑیوں پرذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ موٹاپے کی وجہ سے ڈپریشن اور چڑچڑے پن میں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں دیگر بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں، اس وقت پاکستان میں خوراک کی زیادتی اورکمی کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، موٹاپے کا سوچ، رویے اور جزبات سے براہ راست تعلق ہوتا ہے۔

ماہر غذائیت فائزہ خان نے کہا کہ ہمارے ملک کی 50فیصد سے زائدآبادی جن بیماریوں کا شکار ہے ان کا تعلق غذا سے ہے، متوازن غذاکے استعمال سے موٹاپے کوروکا جاسکتا ہے، طرز زندگی کو بہتر بنانے اور عوام میںآگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے،معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے سب کو مل کر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔