خواہش ہے وزیر اعظم پی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور آئیں فردوس اعوان

لاہورقلندرز جلد حوصلہ ہار جاتے ہیں ان کی ڈاکٹر بن کر ہمت افزائی کرنے آئی ہوں


Sports Reporter March 07, 2020
پی ایس ایل کا کام یاب انعقاد پوری قوم کی کام یابی ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات۔ فوٹو، فائل

KARACHI ': وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواہش ہے وزیر اعظم پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور آئیں لیکن ان کی مصروفیات دیکھنا ہوں گی۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کےمیچ کےموقع پرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن اتنامکار ہے کہ اس نے کھیل کو، سیاست زدہ کردیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اپنے وسائل خرچ کیے لیکن اسے منہ کی کھانا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔ ایک طرف بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں خون بہایا جا رہا ہے اور ہم آزاد کشمیری لڑکوں کو پی ایس ایل میں موقع دے رہے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا پی ایس ایل ہم سب کی کامیابی ہے اسے ہم نے کیش کروانا ہے۔ جب گراونڈ آباد ہوں گے تو ملک اور کرکٹ کی جیت ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں اہم کردار اداکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام باصلاحیت نوجوانوں کو موقع مل رہا ہے۔ لاہور قلندرز سے دل کا رشتہ ہے مگر کسی کے لیے سوتیلی نہیں بن سکتی تمام ٹیمیں ہماری ہیں۔لاہورقلندرز جلد حوصلہ ہار جاتے ہیں، ان کی ڈاکٹر بن کر حوصلہ دینے آئی ہوں۔

مقبول خبریں