امریکانے ڈرون حملے میں افغان شہریوں کی ہلاکت پرمعافی مانگ لی

امریکی جنرل نے وعدہ کیا کہ ڈرون حملے کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی، ترجمان اتحادی فوج


APP November 30, 2013
امریکی جنرل نے وعدہ کیا کہ ڈرون حملے کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی، ترجمان اتحادی فوج۔فوٹو: فائل

RESTON, VA, US: افغانستان میں امریکی اورنیٹو فوج کے کمانڈر جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ نے ڈرون حملے میں افغان شہریوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ نے جمعرات کو افغانستان کے صدر حامد کرزئی کو ٹیلیفون کر کے صوبہ نمروز میں ڈرون حملے میں سویلین کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی۔ اتحادی فوج کے ترجمان نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی جنرل نے وعدہ کیا کہ ڈرون حملے کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی۔

 

مقبول خبریں