50 ارب ریلیف پیکیج کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قلت

حسیب حنیف  جمعـء 27 مارچ 2020
اسٹور ز کے عملے کو حفاظتی کٹس نہ ملنے کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ
: فوٹو: فائل

اسٹور ز کے عملے کو حفاظتی کٹس نہ ملنے کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ : فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  کورونا وائرس کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کیلیے حکومت کے50 ارب اعلان کے باوجود اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر عملے کو فیس ماسک، گلوز اور ہینڈ سینی ٹائزر کی عدم فراہمی کے باعث عملے اور شہریوں کے کرونا سے متاثر ہونے کاشدید خدشہ ہے۔ راولپنڈی اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے ،چینی اور دالوں کی قلت کا سامنا ہے،اشیاء خوردونوش کی فراہمی نہ ہونے کے باعث شہری مشکلات کا شکارہیں،دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورزپر ملازمین کو حفاظتی کٹس نہ دینے کے باعث کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس نے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لودھی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز سی بی اے یونین عارف حسین شاہ نیبتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کیخلاف کوئی ماسک، گلوز یا ہینڈ سینی ٹائزر کی سہولت نہیں دی گئی،افسران کرونا کے باعث گھروں سے کام کر رہے جبکہ ملازمین کو کوئی حفاظتی سامان دستیاب نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔