اسپین کی شہزادی کورونا وائرس سے ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2020
اسپین کی 86 سالہ شہزادی ماریہ پیرس میں زیر علاج تھیں، فوٹو : فائل

اسپین کی 86 سالہ شہزادی ماریہ پیرس میں زیر علاج تھیں، فوٹو : فائل

پیرس: کورونا وائرس میں مبتلا اسپین کی 86 سالہ ’سرخ شہزادی‘ کے نام سے مشہور شہزادی ماریہ ٹیریسا مہلک وائرس سے جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسپین کی بوربون پرما کی شہزادی اور بادشاہ فلیپ چہارم کی کزن ماریہ ٹیریسا کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئیں وہ پیرس میں زیر علاج تھیں۔ 86 سالہ شہزادی فرانس میں کئی تعلیمی اداروں میں سوشیالوجی پڑھاتی رہی ہیں۔ ماریہ ٹریسا کو ان کے سماجی کاموں کے باعث ’سرخ شہزادی‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : کورونا وائرس میں مبتلا کینیڈی وزیراعظم کی اہلیہ صحت یاب

شہزادہ سکسٹو اینریک ڈی بوربون دی ڈیوک آف ارنجیوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بہن کے کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادی کی آخری رسومات میڈرڈ میں ادا کی جائیں گی جس میں شاہی خاندان کے اہم ارکان شرکت کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : قرنطینہ سے برہنہ حالت میں بھاگنے والے بھارتی شہری کے کاٹنے سے خاتون ہلاک

کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس مہلک وائرس نے کئی ممالک کی اہم شخصیات کو اپنا شکار بنایا ہے، برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔