آن لائن کلاسز شروع کرنے کے لیے حکمت عملی تیار

ضیغم نقوی  بدھ 1 اپريل 2020
پی ٹی وی ایک چینل پر آن لائن تعلیم کیلیے 10 گھنٹے مختص کرے گا، عنبرین عارف۔ فوٹو: فائل

پی ٹی وی ایک چینل پر آن لائن تعلیم کیلیے 10 گھنٹے مختص کرے گا، عنبرین عارف۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: تعلیمی اداروں کی بندش، وفاقی وزارت تعلیم نے ایجوکیشنل ٹرانسمیشن کے ذریعے آن لائن کلاسز شروع کرنے کیلیے حکمت عملی تیار کر لی۔

پی ٹی وی سے 10 گھنٹے کا ایئر ٹائم لینے کا فیصلہ، پی ٹی وی ایک چینل پر آئن لائن تعلیم کیلئے دس گھنٹے مختص کرے گا، اردو، انگریزی، ریاضی اور اسلامیات سمیت سائنس مضامین کی تعلیم آن ائیر/آن لائن دی جائے گی۔

وزارت تعلیم کی ٹیکنیکل ایڈوائزر عنبرین عارف کا کہنا ہے 13 اپریل سے پہلے کوشش ہو گی کہ ٹی وی چینل شروع کر دیا جائے، نصابی کتب کی بجائے سٹینڈرڈ لرننگ آبجیکٹو (ایس ایل او)کے تحت آن لائن تعلیم دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے کرونا وباء کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد آن لائن ایجوکیشن کا فیصلہ کیا جس کے تحت پی ٹی وی پر نصاب کے مطابق لیکچرز تیار کر کے آن ائیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔