کیمبرج نے پاکستان میں پرائیویٹ طلبا کو نئے امتحان میں ڈال دیا

سینٹر کو مطلوبہ شواہد نہ ملنے پر طلبا 2020 کی امتحانی سیریز میں شریک ہو سکتے ہیں


Safdar Rizvi April 18, 2020
سینٹر کو مطلوبہ شواہد نہ ملنے پر طلبا 2020 کی امتحانی سیریز میں شریک ہو سکتے ہیں

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اپنے سالانہ امتحانات کی منسوخی کے بعد پاکستان میں پرائیوٹ طلبا کو ایک نئے اور کڑے امتحان میں ڈال دیا ہے۔

ایک جانب پرائیویٹ طلبہ سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے سینٹر کو گریڈنگ کے لیے ان کی کارکردگی سے متعلق کافی یا مطلوبہ شواہد نہ ملے تو وہ جون 2020 کی امتحانی سیریز کی گریڈنگ کے حصول کے بجائے نومبر 2020 کی امتحانی سیریز میں شریک ہوجائیں گویا بالالفاظ دیگر پرائیویٹ طلبہ کو بتایا گیا ہے کہ وہ امتحانات کی منسوخی کے بعد گریڈنگ کی بنیاد پر اے یا او لیول پاس کرنے کے بجائے آئندہ امتحانات میں شریک ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پرائیویٹ طلبہ کے سینٹر سے مراد برٹش کونسل ہے جسے پرائیویٹ طلبہ کی predicted trades کے لیے ان کی تعلیمی کارکردگی کے شواہد جمع کرنے ہیں تاہم برٹش کونسل نے اس اعلان کے سامنے آنے کے بعد عملی طور پرخود کو پرائیویٹ طلبہ اور ان کے والدین سے لاتعلق کرلیا ہے اور کیمبرج کی جانب سے گریڈنگ کا طریقہ کار سامنے آنے کے بعد سے برٹش کونسل نے پرائیویٹ طلبہ سے کسی قسم کا رابطہ ہی نہیں کیا ہے جس کے سبب او اور اے لیول کے فائنل ایئر کے ان طلبہ کو اپنا قیمتی سال و تعلیمی مستقبل ضائع ہوتا نظرآرہا ہے طلبہ کا کہنا ہے کہ 7 اپریل کو کیمبرج کی جانب سے گریڈنگ کے طریقہ کار کے جاری ہونے کے بعد سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ برٹش کونسل اس سلسلیمیں پیر کو پرائیویٹ طلبہ کے لیے گائیڈ لائن جاری کرے گا تاہم برٹش کونسل کے نمائندے فون اٹھارہے ہیں اور نہ ہی کسی ای میل کا جواب دے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں اسکولوں کو بھجوائے گئے اعلامیے میں پرائیویٹ طلبہ کے حوالے سے مزید تحریر ہے کہ اگر امیدوار کسی ادارے سے پڑھا ہوا نہیں ہے تو سینٹر(پاکستان میں برٹش کونسل) کے لیے ضروری ہے کہ وہ جن شواہد کو گریڈنگ کے لیے جمع کررہا ہے وہ مصدقہ ہوپرائیویٹ امیدوار کے سلسلے میں کسی تعلیمی ادارے یا اس کے سابقہ اسکول کے شواہد قابل قبول ہوسکتے ہیں ۔

 

مقبول خبریں