شائقین مہندرا سنگھ دھونی کی سفید داڑھی دیکھ کرحیران رہ گئے

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر تک محدود دھونی کی شیو بڑھی ہوئی تھی


Sports Desk May 10, 2020
سفید داڑھی ان کی بڑھتی عمر کا پیغام دے رہی تھی

شائقین بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی سفید داڑھی دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ رانچی میں اپنے فارم ہاؤس میں کھیل رہے ہیں، اگرچہ ویڈیو کا مرکز زاویا اور ان کے کتے ہیں مگر چند سیکنڈز میں دھونی کا جو چہرہ نظر آیا وہ شائقین کو حیران کرنے کے لیے کافی تھا۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر تک محدود دھونی کی شیو بڑھی ہوئی تھی، سفید داڑھی ان کی بڑھتی عمر کا پیغام دے رہی تھی۔ اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، شائقین کی اکثریت نے اتنی جلدی بڑھاپے کے آثار پر حیرت کا اظہارکیا۔

مقبول خبریں