امريکا میں پھنسی اداکارہ میرا کی سن لی گئی

اداکارہ 150 پاکستانیوں کے ساتھ خصوصی طيارے کے ذريعے واشنگٹن سے وطن کے لیے روانہ


ویب ڈیسک May 12, 2020
اداکارہ 150 پاکستانیوں کے ساتھ خصوصی طيارے کے ذريعے واشنگٹن سے وطن کے لیے روانہ (فوٹو: فائل)

کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن بند ہونے کے بعد امريکا سے ویڈیو پيغامات کے ذريعے دہائیاں دینے والی اداکارہ میرا کی سن لی گئی۔

فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث امریکا میں کورونا کی وبا سے پريشان اداکارہ کو پاکستانیوں کو لانے والے خصوصی طيارے کے ذريعے واشنگٹن سے پاکستان کے لیے روانہ کرديا گيا ہے، اداکارہ ميرا سميت 150 پاکستانی امريکا سے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن روانہ ہوئے۔

پاکستانی سفير اسد مجيد نے ايئرپورٹ پر مسافروں کو الوداع کيا جب کہ امریکا سے روانہ ہونے والے پاکستانی مسافروں کے آج شام تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے سبب اداکارہ ميرا نيويارک ميں پھنس گئی تھيں اور کئی دنوں سے اداکارہ مسلسل ویڈیو پيغامات کے ذريعے کورونا پر خدشات اور ٹکٹ کے ليے پيسے نہ ہونے کی دہائياں دے رہی تھیں۔

مقبول خبریں