آہستہ آہستہ لاک ڈاوٴن میں مزید نرمی لائیں گے وزیراعظم

صوبوں سے اتفاق رائے کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں بھی کھولیں گے، وزیراعظم


ویب ڈیسک May 12, 2020
ملک مزید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیراعظم. فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مزید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا آہستہ آہستہ اس میں مزید نرمی لائیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک مزید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا، آہستہ آہستہ لاک ڈاوٴن میں مزید نرمی لائیں گے اور صوبوں سے اتفاق رائے کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں بھی کھولیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے آگاہی مہم کیلئے فنڈز مانگ لئے، جس پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو اشتہارات کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

مقبول خبریں