آٹوانڈسٹری کوبھی کھولنے کیلیے گرین سگنل دے دیا گیا

کاشف حسین  ہفتہ 16 مئ 2020
آٹو انڈسٹری کو بھی کھولنے کیلیے گرین سگنل دے دیاگیا
۔ فوٹو: انٹرنیٹ

آٹو انڈسٹری کو بھی کھولنے کیلیے گرین سگنل دے دیاگیا ۔ فوٹو: انٹرنیٹ

کراچی:  وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے آٹو انڈسٹری کو بھی کھولنے کے لیے انڈسٹری کو گریں سگنل دے دیا ہے جس کے بعد کار مینوفیکچررز کمپنیوں کے ساتھ ان کو پرزہ جات فراہم کرنے والی کمپنیوں اوروینڈرز نے بھی ایس اوپی پرعمل درآمد کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے جاپانی کاریں اور موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی کے مالک کی خصوصی یقین دہانی پر پوری انڈسٹری کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، آٹو سیکٹر پیر 18 مئی سے پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔

اس ضمن میں سندھ حکومت نے ایس او پیزپرسختی سے عمل درآمد کی شرط عائد کی ہے جس پرکارانڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت نے انڈسٹری کی جانب سے عمل درآمد کی یقین دہائی کرائی کے تاہم انڈسٹری کو خدشہ ہے کہ جاپانی کمپنیوں کے لیے کورونا سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کرنا آسان ہوگا لیکن انھیں پرزہ جات سپلائی کرنے والے چھوٹے یونٹس جنہیں وینڈرز کہا جاتا ہے ایس او پی پر عمل نہیں کرسکیں گے اور نتیجے میں انھیں حکومتی کارروائیوں کا سامنا ہوگا۔

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے تمام وینڈرزکو ہدایات جاری کردیں کہ پیر سے پیداواری سرگرمیاں شروع ہونے کی صورت میں تمام تر احتیاطی ترابیر اختیار کریں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔