اللہ کی رحمت ہماری زندگیوں میں خوشحالی اور کامیابیاں لائے جوہی چاولہ

امید کرتی ہوں کہ رمضان کے اختتام کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کا بھی اختتام ہوجائے گا، بھارتی اداکارہ


ویب ڈیسک May 26, 2020
بھارتی اداکارہ نے سب کو عید مبارک بھی کہا (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: عیدالفطر کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ اللہ ہماری زندگیوں میں خوشیاں اور کامیابیاں لائے۔

بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ جوہی چاولہ نے عید کے پرمسرت موقع پر سب کو عید مبارک کہتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمت ہماری زندگیوں میں خوشیاں، محبت اورخوشحالی لائے۔



اداکارہ نے مزید کہا کہ امید کرتی ہوں رمضان کے اختتام کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کا بھی اختتام ہوجائے اور سب کی مانگی ہوئی دعائیں قبول ہوجائیں گی۔

مقبول خبریں