سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر کو بیٹے نے قتل کردیا

شک کی بنا پر باز پرس ہوئی تو جیا موہن تھامپی کے بیٹے ایشون نے اعتراف جرم کرلیا


Sports Reporter June 10, 2020
شک کی بنا پر باز پرس ہوئی تو جیا موہن تھامپی کے بیٹے ایشون نے اعتراف جرم کرلیا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر کو بیٹے نے قتل کردیا۔

سابق رنجی ٹرافی پلیئر جیا موہن تھامپی گھر میں مردہ پائے گئے اور جب ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ میں ان کے سر کے پچھلے حصے میں زخم کا نشان دیکھا گیا۔

شک کی بنا پر باز پرس ہوئی تو جیا موہن تھامپی کے بیٹے ایشون نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ نشے میں تھا اس لیے واردات کی مزید تفصیل یاد نہیں۔

پولیس کے مطابق گھر کی ملازمہ نے بتایا کہ باپ بیٹے میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور ایشون کو اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مقبول خبریں