حکومت روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی 

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جولائی 2020
کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر چلانے کا فیصلہ

کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر چلانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی۔

اسلام آباد میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کے ملکیتی روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی ٹاسک فورس کو ختم کرنے اور ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر (اشتراک) کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجکاری کمیشن کی PIA کے روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کی منظوری

روز ویلٹ ہوٹل کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا اور جوائنٹ وینچر کے ذریعے چلانے کے لیے مالی مشیر تعینات کیا جائے گا۔

کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو روز ویلٹ ہوٹل کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ 1979 میں پی آئی اے نے سعودی عرب کے شہزادے فیصل بن خالد بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ مل کر اس ہوٹل کو لیز پر حاصل کیا تھا اور 1999 میں ہوٹل کی عمارت کو تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر میں خرید لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔