بالی ووڈ اسٹارسنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا

ویب ڈیسک  بدھ 12 اگست 2020
سنجے دت کو سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

سنجے دت کو سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخلے کے وقت  سنجے دت  سانس اکھڑ رہی تھی جس کے بعد اُن کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا لیکن ٹیسٹ میں کورونا کے اثرات واضح نہیں ہوئے تاہم بعدازاں پتا چلا کہ اُن کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہو رہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کورونا کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کینسر کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں  سنجے دت کے پھپھڑوں کے تیسرے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی۔

بھارتی فلمی نقاد کومل نہتا نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  سنجے دت میں پھیپھڑوں کےکینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ آئیے مل کر ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

دوسری جانب اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت کیسنر کے علاج کے لئے بہت جلد امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سنجے دت سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

واضح رہے کہ ہفتے کے روز سنجے دت کو سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب کہ ان کا آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو(انتہائی نگہداست کے وارڈ) میں منتقل کیا گیا تھا۔ اُس دوران سنجے دت کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو منفی  آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔