سنجے دت سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

ویب ڈیسک  اتوار 9 اگست 2020
سنجے دت کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے فوٹوفائل

سنجے دت کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں مشکل کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت اس وقت سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل ہیں جب کہ ان کا آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو(انتہائی نگہداست کے وارڈ) میں منتقل کیا گیا تھا۔ سنجے دت کا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے باعث کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا مگر خوش قسمتی سے ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔

سنجے دت کی اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کران کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم سنجے دت نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، اس وقت میں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوں اور میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ میرا بہت خیال رکھ رہے ہیں اور میں  ایک یا دو دن میں گھر  جاسکوں گا۔ آپ سب کی دعاؤں کا بے حد شکریہ۔

https://twitter.com/duttsanjay/status/1292148318148026368

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔