درگاہ لعل شہباز قلندر اور شاہ عبداللطیف بھٹائی زائرین کے لیے کھول دی گئی

درگاہ کے اندر سماجی فاصلہ بھی قائم رکھنا ہو گا۔


Numainda Express August 18, 2020
درگاہ کے اندر سماجی فاصلہ بھی قائم رکھنا ہو گا۔ فوٹو : فائل

حضرت قلندر لعل شہبازکی درگاہ کو 5 ماہ بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا لیکن صرف ماسک پہنے زائرین کو درگاہ میں جانے کی اجازت ہو گی۔

عظیم صوفی شاعر و بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی درگاہ کو 5 ماہ بعد ایس او پی کی بنیاد پر عام زائرین کے لیے کھول دیاگیا جبکہ اس موقع پر وائی کی محفل بھی سجائی گئی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے ماہ مارچ میں عام زائرین کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں