نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نااہل ہونے کی تیاری کر لیں، فیاض الحسن چوہان

ویب ڈیسک  بدھ 26 اگست 2020
اپوزیشن نے ذاتی مفادات کیلئے سینیٹ میں  قانون سازی کی مخالفت کی، فیاض الحسن چوہان فوٹو: فائل

اپوزیشن نے ذاتی مفادات کیلئے سینیٹ میں قانون سازی کی مخالفت کی، فیاض الحسن چوہان فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپس نہ آئے تو شہباز شریف نااہل ہونے کی تیاری کر لیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان اپوزیشن نے ذاتی مفادات کے لئے سینیٹ میں قانون سازی کی مخالفت کی، اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے مستقبل کے بجائے اپنی ذاتی مفادات کو مقدم رکھا، اپوزیشن نے اپنی لوٹ مار بچانے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ بل منظور نہیں ہونے دیا گیا، اپوزیشن کی لگائی ہوئی گانٹھیں ہم دانتوں سے کھول رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے نواز شریف کی ضمانت سے متعلق شہباز شریف کی عدالت میں جمع کرائی گئی تحریر سامنے لاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی جبکہ حکومت کا مطالبہ تھا کہ 7 ارب 20 کروڑ روپے کا اقرار نامہ لیا جائے۔ شہبازشریف نے نوازشریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی، نواز شریف لندن میں سیر و تفریح کرتے رہے، نوازشریف وطن واپس نہ آئے تو شہبازشریف کو نااہلی کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کراچی کی صورت حال پر بہت افسوس ہے،جس حکومت نے نالوں کی صفائی کےلیے فوج بلائی اس کے لیےشرم کامقام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔