47 کروڑ کا بزنس شاہد کپور کو ہٹ فلم کا ذائقہ نصیب ہوگیا

گذشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی ان کی فلم’ ’آر۔ راجکمار‘‘ کو باکس آفس پر شائقین نے بہت سراہا ہے۔


Showbiz Desk December 16, 2013
آر راجکمار کی کامیابی پرفلم سٹی میں جشن منایا گیا، تقریب میں کاسٹ نے بھی شرکت کی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: نصف درجن سے زیادہ فلاپ فلمیں دینے کے بعد معروف اداکار شاہد کپور کو بالآخر ہٹ فلم کا ذائقہ نصیب ہوا۔

گذشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی ان کی فلم' 'آر۔ راجکمار'' کو باکس آفس پر شائقین نے بہت سراہا ہے۔فلم انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق فلم نے پہلے ہفتے کے آخر میں تقریبا 47کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ فلم پہلے ہفتے میں ہی اپنی لاگت وصول کرلے گی۔

 photo 5_zps2dd279eb.jpg

دریں اثنابالی ووڈ فلم سٹی ممبئی میں فلم ریمبو راجکمار کی کامیابی کا جشن منایا گیا جس کی میزبانی فلم کے ریمبو راجکمار یعنی شاہد کپور نے کی۔تقریب کی رونقیں بڑھانے کے لیے عمران خان سمیت کئی بالی وڈ ستارے نظر آئے، اس موقع پر شاہد کپور سمیت فلم سے جڑے سب ہی لوگ بہت خوش دکھائی دیے۔

مقبول خبریں