کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع آبر الود اور بوندا باندی کا امکان

زیادہ سے زیادہ پارہ 33سے35ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع،رات اورصبح کے وقت بونداباندی ہوسکتی ہے


Staff Reporter September 08, 2020
زیادہ سے زیادہ پارہ 33سے35ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع،رات اورصبح کے وقت بونداباندی ہوسکتی ہے ۔ فوٹو: فائل

شہر میں اگلے 3روز کے دوران مطلع آبرالود رہنے اوربونداباندی کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق اگلے 3روز کے دوران سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے،اور رات اورصبح کے وقت بونداباندی کا امکان ہے جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 33سے35ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34اورکم سے کم 25.5 ڈگری رہا،صبح کے وقت نمی کاتناسب 81اورشام کے وقت 67فیصدرہا،پیرکو سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار30کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

واضح رہے کہ رواں سال مون سون سیزن کے دوران موسلادھار بارشیں زیادہ ریکارڈ کی گئیں اس وقت بارشوں کا سسٹم پنجاب اور کے پی کے کی جانب منتقل ہوچکا ہے۔

مقبول خبریں