کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کا ضلع غربی میں معاہدہ بحال

کورنگی اور وسطی اضلاع سے کچرا اٹھانے کیلیے بھی ٹینڈر جاری کیا جائے، چیف سیکریٹری کی ایم ڈی سولڈمینجمنٹ بورڈ کو ہدایت


Staff Reporter September 09, 2020
کورنگی اور وسطی اضلاع سے کچرا اٹھانے کیلیے بھی ٹینڈر جاری کیا جائے، چیف سیکریٹری کی ایم ڈی سولڈمینجمنٹ بورڈ کو ہدایت۔ فوٹو : فائل

RIYADH: سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے 12 ویں اجلاس میں کچرا اٹھانے والی چائنیز کمپنی کا ضلع غربی میں کنٹریکٹ بحال کر دیا گیا۔

چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی اور ایم ڈی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت بورڈ کے ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے 12 ویں اجلاس میں کچرا اٹھانے والی چائنیز کمپنی کا ضلع غربی میں کنٹریکٹ بحال کر دیا گیا جو سندھ حکومت نے گزشتہ سال صفائی نہ ہونے پر منسوخ کیا تھا، یہ کنٹریکٹ چینی کمپنی کی جانب سے صفائی کی یقین دہانی اور حکومت کی جانب سے مقرر آربی ٹیٹر کے فیصلے کے بعد بحال کیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے ایم ڈی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنی کو پیسے دینے کے لیے غیر جانبدار آڈٹ فرم سے آڈٹ کرائی جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے شہر کے 4 اضلاع سے کچرا اٹھانے والی کمپنیز کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تمام کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے ، کورنگی اور وسطی اضلاع سے کچرا اٹھانے کیلیے بھی ٹینڈر جاری کیا جائے۔

مقبول خبریں