
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ وفاقی حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو رہا کرے۔ عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرنا بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے اپوزیشن کے سیاست دانوں کو نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا۔ حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا۔
قبل ازیں اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا کی عالمی وباء کے دوران بھی اپوزیشن رہنماؤں سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسالوں سے عدالتوں میں پیش ہونے، ای سی ایل میں نام اور قید کے باوجود صدر زرداری اور فریال تالپور عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔ مفرور غدار ڈکٹیٹر، تین معاون خصوصی، وزراء اور وزیراعظم کی ہمشیرہ کو عدالتوں میں طلب نہیں کیا جاتا کیوں کہ ملک میں دہرے قوانین ہیں۔
Victimization of opposition continues during global pandemic. 2 yrs of Court appearances; ECL & Jail, President Zardari & Faryal Talpur continue to face courts. Runaway Dictator traitor, 3 special assistants, ministers & PMs sister won’t be summoned because we have 2 laws in 🇵🇰 .
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 28, 2020
یہ خبر بھی پڑھیے:میگا منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد
واضح رہے آج میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور احتساب عدالت میں میں پیش ہوئے اور اس موقعے پر آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی ۔