سپریم کورٹ کیس میں غیرضروری التوا پر سندھ حکومت کو جرمانہ

عدالت نے سماعت 5نومبر تک ملتوی کردی۔


Numainda Express October 09, 2020
عدالت نے سماعت 5نومبر تک ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سول کیس کی سماعت کے دوران غیر ضروری التوا پر سندھ حکومت کو جرمانہ کر دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی مہلت مانگنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ دوسرے فریق کے دونوں وکلا سندھ سے آئے ہیں۔ سندھ حکومت اگلی سماعت سے پہلے ان کو پچاس پچاس ہزار روپے ادا کرے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے 2دن کی مہلت دی جائے جس پر جسٹس فائز عیسٰی نے کہا کہ ہمارے پاس التوا کا اختیار نہیں ہے، عدالت نے سماعت 5نومبر تک ملتوی کردی۔

مقبول خبریں