اسکولوں کے طلبا کیلیے پہلا ہاسٹل قائم کردیا گیا

این جے وی اسکول میں 30 طالبات کوہاسٹل میں مفت رہائش دی جائے گی


Staff Reporter October 13, 2020
این جے وی اسکول میں 30 طالبات کوہاسٹل میں مفت رہائش دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

صوبہ سندھ میں اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے پہلا ہاسٹل قائم کر دیا گیا جب کہ ابتدائی طور پر کراچی کے این جے وی اسکول میں 30 طالبات کا ہاسٹل قائم کیا گیا ہے۔

طالبات کو محکمہ تعلیم کے اسکالر شپ پروگرام کے تحت مفت رہائش اور تعلیم دی جارہی ہے، این جے وی اسکول میں طالبات کو ہاسٹل میں رہائش کے ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی ضروریات زندگی پوری کرسکیں۔ سندھ کی طالبات کے لیے قائم کیے گئے اس ہاسٹل میں طالبات کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے گا۔

اس حوالے سے ایکسپریس کی جانب سے رابطہ کرنے پر سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ طالبات کے لیے کراچی میں این جے وی اسکول میں ایک بلاک ہاسٹل کے لیے بنایا گیا ہے جبکہ کورنگی پبلک اسکول (کے پی ایس) میں دو بلاک ہاسٹل کے لیے بنائے گئے ہیں۔

کورنگی پبلک اسکول کے ہاسٹل میں طالبات کی تعداد 100 کے قریب ہوگی جبکہ این جے وی اسکول میں 30طالبات کیلیے انتظامات ہیں جسے بڑھا کر 70 بچوں کی رہائش کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

مقبول خبریں