بائیوپک ’’800‘‘ کے تنازع پر مرلی دھرن نے لب کشائی کردی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 17 اکتوبر 2020
خود بھی جنگ کے دوران عام تامل افراد کے ساتھ کیے جانے والے امتیازی سلوک کی سختیاں جھیل چکا ہوں، مرلی دھرن۔ فوٹو : انٹرنیٹ

خود بھی جنگ کے دوران عام تامل افراد کے ساتھ کیے جانے والے امتیازی سلوک کی سختیاں جھیل چکا ہوں، مرلی دھرن۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور: اپنی بائیوپک ’’800‘‘کے تنازع پر مرلی دھرن نے بھی لب کشائی کردی۔

سابق اسپنر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں وجے سیتھوپاتی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں لیکن پرستاروں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ اس اداکار نے آج تک تامل برادری کے حق میں آواز نہیں اٹھائی حالانکہ ان کا اپنا تعلق بھی اسی طبقے سے ہے،انھیں مرلی دھرن کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔

اس حوالے سے مرلی دھرن نے کہاکہ میں خود بھی جنگ کے دوران عام تامل افراد کے ساتھ کیے جانے والے امتیازی سلوک کی سختیاں جھیل چکا ہوں،فلم میں سچ دکھانے کی کوشش ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔