گیس کا بدترین بحران پیدا ہونے جا رہا ہے، وزیر توانائی

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 29 اکتوبر 2020
طلب 7.5بلین کیوبک فٹ اورپیداوار 3.5بلین کیوبک فٹ ہے،پریس کانفرنس
فوٹو:فائل

طلب 7.5بلین کیوبک فٹ اورپیداوار 3.5بلین کیوبک فٹ ہے،پریس کانفرنس فوٹو:فائل

 حیدرآباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کہتے ہیں کہ ماضی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت نہ کیے جانے کی وجہ سے گیس کا بدترین بحران پیدا ہونے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں رواں سال ہی مقامی گیس کم ہو جائے گی، گیس کی کمی کو درآمدی گیس سے پورا کرنے میں وقت درکار ہے،پی ڈی ایم ذاتی مفادات کے تحفظ، چوری چھپانے اور پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کیلیے بنائی گئی ہے، سندھ میں عوام کو پی پی کی حکومت نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی صابر حسین قائم خانی، صلاح الدین، راشد خلجی، ندیم صدیقی، جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم، پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والے گیس کے بحران سے متعلق نون لیگ اور پیپلز پارٹی والوں سے سوال کیا جائے کہ گیس کے ذخائر دریافت کیوں نہیں کیے، یہ تو پی ٹی آئی نے آکر نئے بیس بلاکس کے آکشن کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔