پشاور جلسے میں دہشت گردی ہوئی تو وزیر اعظم پرمقدمہ درج کرائیں گے مولانا عبدالغفورحیدری

گلگت بلتستان میں وزیراعظم،وفاقی وزراسمیت دیگروزرا انتخابی مہم چلارہے ہیں،الیکشن کمیشن نوٹس لے، سیکریٹری جنرل جے یوآئی


Numainda Express November 04, 2020
گلگت بلتستان میں وزیراعظم،وفاقی وزراسمیت دیگروزرا انتخابی مہم چلارہے ہیں،الیکشن کمیشن نوٹس لے، سیکریٹری جنرل جے یوآئی۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کے دوران دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو اس کی ایف آئی آر وزیر اعظم کے خلاف درج کرائی جائے گی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعظم، وفاقی وزرا علی امین گنڈا پور،سیف اللہ نیازی سمیت دیگر وزرا انتخابی مہم چلا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کواس کا نوٹس لیناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کے دوران دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو اس کی ایف آئی آر وزیر اعظم ،وزیرِداخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف درج کرائی جائے گی۔

مقبول خبریں