ماہرہ خان کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ خان نے اپنی بچپن کی یادگار تصویر کیساتھ ماہ دسمبر پر خوبصورت تحریر لکھی


ویب ڈیسک December 01, 2020
ماہرہ خان نے اپنی بچپن کی یادگار تصویر کیساتھ ماہ دسمبر پر خوبصورت تحریر لکھی

معروف اداکارہ ماہرہ خان کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ماہرہ خان اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں اس بار انہوں نے اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ جھولے پر بیٹھی حیرانگی سے کیمرے کی جانب دیکھتی نظر آرہی ہیں۔






View this post on Instagram


A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)




اداکارہ نے کیپشن میں اپنی تصویر کے حوالے سے تو کچھ نہیں کہا ، البتہ انہوں نے ماہ دسمبر کو مخاطب کرتے ہوئے یہ ضرور لکھا کہ دسمبر آپ کو پتا ہے نہ آپ میرے سب سے پسندیدہ ہو اس لئے مجھے مایوس نہیں کرنا، میں آپ کی سابقہ ۔ ۔ ۔



ماہرہ خان نے اپنی تصویر پر دسمبر کے حوالے سے لکھی جانے والی تحریر اپنی آنے والی سالگرہ کی لکھی ہے کیوں کہ رواں ماہ کی اُن کی سالگرہ ہے جس کا اشارہ ماورا حسین نے بھی کمنٹ کے ذریعے کیا ہے۔

مقبول خبریں