پاکستان چین کا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

چینی وزیر تجارت چونگ شن کوخدمات پر ’’ہلالِ پاکستان‘‘ایوارڈ سے سے نواز ا گیا


Numainda Express December 12, 2020
چونگ شن آزاد تجارتی معاہدے کو فروغ دینے میں مددگار ر ہے ،سفیر معین الحق فوٹو: فائل

پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہو گیا۔

گوادر پرو کے مطابق پاک چین قیادرت کے اجلاس کے دوران دونوں ممالک کی قیادت کے اتفاق رائے اور لوگوں کے مفاد کیلیے پاک چین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

بعد ازاں پاکستان نے چین کے وزیر تجارت چونگ شن کو ان کی پاکستان کیلیے اعلیٰ خدمات اور پا ک چین تعلقات کو مضبوط بنانے کے اعتراف میں ''ہلالِ پاکستان'' ایوارڈ سے سے نواز ا گیا۔

ایوارڈ دینے کی تقریب دیاویوتائے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے صدر پاکستان کی جانب سے چین کے وزیر تجارت چونگ شن کو پاکستان کے ''ہلالِ پاکستان''سول ایوارڈ سے نوازا۔

مقبول خبریں