پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں زیادہ منظم بولنگ کی روس ٹیلر

شاہین آفریدی بہتر سے بہتر ہوتے جائیں گے، وہ یہاں کے بعد کرائسٹ چرچ کی پچ سے بھی لطف اٹھائیں گے، سینئر کیوی بیٹسمین


Sports Desk December 27, 2020
شاہین آفریدی بہتر سے بہتر ہوتے جائیں گے، وہ یہاں کے بعد کرائسٹ چرچ کی پچ سے بھی لطف اٹھائیں گے، سینئر کیوی بیٹسمین۔ فوٹو فائل

پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز 70 رنز اسکور کرنے والے سینئر کیوی بیٹسمین روس ٹیلر پاکستانی بولنگ کے گن گانے لگے۔

روس ٹیلر نے کہا کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں زیادہ منظم بولنگ کی، اس پچ پر شروع میں بیٹنگ مشکل تھی مگر بعد میں یہ فلیٹ ہوتی گئی، یہ دراصل ڈبل پیس پچ اور آنے والے 2 روز میں غیرمتوازن رہے گی، مشکل وکٹ پر کین ولیمسن کے ہمراہ شراکت پر میں کافی خوش ہوں۔

انھوں نے کہا کہ شاہین آفریدی بہتر سے بہتر ہوتے جائیں گے، وہ یہاں کے بعد کرائسٹ چرچ کی پچ سے بھی لطف اٹھائیں گے، محمد عباس نے بھی ہمیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

مقبول خبریں