6سال سے دھمکیاں مل رہی تھیں، فیکٹری میں بوائلر نہیں تھا، مالک کراچی فیکٹری

اسٹاف رپورٹر  اتوار 27 دسمبر 2020
دھماکے میں میری فیکٹری کے ٹیکنیکل عملے کی غفلت شامل نہیں، تحقیقات کی جائے۔ فوٹو:ٹوئٹر

دھماکے میں میری فیکٹری کے ٹیکنیکل عملے کی غفلت شامل نہیں، تحقیقات کی جائے۔ فوٹو:ٹوئٹر

کراچی: نیوکراچی صبا سینما کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والی آئس اینڈ کولڈ اسٹوریج فیکٹری کے مالک نے کہا ہے کہ فیکٹری میں بوائلر نہیں تھا جب کہ 6سال سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

نیوکراچی صبا سینما کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والی آئس اینڈ کولڈ اسٹوریج فیکٹری کے لندن میں مقیم مالک نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ،وزیر اووسیز پاکستانی سمیت وزیراعلی سندھ اوراعلی پولیس حکام کوخط لکھ دیا، خط میں فیکٹری مالک نے حکام کودھمکی موصول ہونے اور پڑوس کی فیکٹری کو بھی شامل تفتیش کرنے کی اپیل بھی کردی۔

لندن میں مقیم فیکٹری مالک معین قادری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید،وزیر اوورسیزپاکستان زلفی بخاری، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ،ایڈیشنل آئی کراچی غلام نبی میمن سمیت پولیس اعلی پولیس افسران کے نام خط لکھے گئے خط میں موقف اختیارکیاکہ دھماکے میں میری فیکٹری کے ٹیکنیکل عملے کی کوئی غفلت نہیں، واقعے کے بعد بوائلر پھٹنے کی خبریں چلیں جبکہ فیکٹری حدودمیں بوائلرموجودہی نہیں تھا۔

فیکٹری مالک نے خط میں مزیدکہاکہ کورونا  کی وبا کے باعث بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے پاکستان نہیں آسکتا،خط کے متن کے تحت فیکٹری مالک نے کہاکہ 6 سال سے مخصوص جوس کمپنی کے ساتھ کاروبارکرنے کی بنا پردھمکیاں موصول ہوئیں جنھیں معمولی سمجھ کررپورٹ نہیں کیا۔ دھماکے کے واقعے کی ہر پہلوںسے تحقیقات کی جائے اور تحقیقات میں پڑوس کی فیکٹری کوبھی شامل تفتیش کیاجائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔